چین اور روس کی ساؤتھ چائنہ سی میں معمول کی مشترکہ بحری مشقیں

 روسی وزارت دفاع کے مطابق مشترکہ  دفاعی مشقوں میں روس کا پیسیفک فلیٹ ، چینی دستوں کے ساتھ مل کر اینٹی ایئر ڈیفنس اور اینٹی سب میرین  مشقیں کریں گے- دونوں ممالک  کے فوجی دستے سمندر میںبچاؤ کی تربیتی مشق میں بھی حصہ لیں گے-

مشترکہ مشق میں روسی بحریہ کے کارویٹس RFS Gromkiy (335) اور RFS Rezkiy (343) اورفلیٹ آئلر ایرکٹ، روسی پیسیفک فلیٹ کا تمام حصہ اور PLAN تباہ کن CNS Nanning (162)،فریگیٹس CNS Xianning (500) اور CNS Dali (553) شامل ہیں۔ ) اور فلیٹ آئلر CNS Weishanhu حصہ لے رہے ہیں- 

مشرکہ مشقیں معمول کی کاروائی ھے ہے جو کہ 2012 سے جاری ہے- چین نے کہا کہ مشترکہ مشقیں پہلے  مغربی اور شمالی پیسیفک میں جاری تھیں اور اگلے مرحلے کے لئے دونوں طرف کے دستے ساؤتھ چائنا سی میں پہنچے ہیں- چین نے وضاحت کی ہے کہ ان مشقوں کا عالمی جغرافیائی صورتحال سے کوئی تعلق نہیں