Leadership Dilemmaنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کے موضوع پر چھٹی (6)کانفرنس منعقد ہوئیچین کے بڑے شہر اپنے ہی وزن سے دب رھے ہیںTransformation of Political Conflictوفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیں

پاکستان رینجرز نے بھارت کی طرف سے سمگلنگ کی بڑی کارروائی ناکام بنا دی

6 بھارتی اسمگلر گرفتار، بھارتی شہری منشیات اور ہتھیاروں کی سمگلنگ میں ملوث ، گرفتار اسمگلروں کے خلاف پاکستان میں غیر قانونی داخلے اور ریاست مخالف سرگرمیوں پر پاکستانی قوانین کے مطابق کاروائی کی جائے گی، ،

آئی ایس پی آر کے مطابق 29 جولائی سے 3 اگست تک دراندازی کی کوششوں میں 6 بھارتی اسمگلر گرفتار کیا گیا ،تمام گرفتار بھارتی شہری منشیات اور ہتھیاروں کی سمگلنگ میں ملوث ہیں، بھارتی شہریوں میں فیروزپور کے رہائشی گرمیج سنگھ، شندر سنگھ، جگندر سنگھ اور وشال سنگھ جبکہ جالندھر کا رہائشی مہندر سنگھ اور لدھیانہ سے تعلق رکھنے والا گروندر سنگھ شامل ہیں ، گرفتار اسمگلروں کے خلاف پاکستان میں غیر قانونی داخلے اور ریاست مخالف سرگرمیوں پر پاکستانی قوانین کے مطابق کاروائی کی جائے گی، بھارتی اسمگلروں کی بی ایس ایف کے زیر نگرانی بارڈر سے بلا روک ٹوک نقل و حرکت حیران کن ہے، بھارتی بی ایس ایف کا اسمگلروں کے ساتھ ممکنہ گٹھ جوڑ بعید از قیاس نہیں، توقع رکھتے ہیں کے بی ایس ایف بارڈر پر نگرانی کا نظام موٴثر اور اسمگلروں کے ساتھ گٹھ جوڑ ختم کرے گی، دفاعی ماہرین کے مطابق انتخابات قریب آتے ہی مودی سرکار کے اوچھے ہتھکنڈے سامنے آئے ہیں ، جبکہ سیز فائر خلاف ورزیوں اور دراندازی کوششوں میں اضافہ ہوا ہے ، گزشتہ روز بھارتی فوج نے 3 سال سے جاری سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نکیال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ سے 60 سالہ غیاث کو شہید کر دیا تھا، ہندوستان ماضی میں بھی پاکستان میں اسمگلنگ اور دہشت گردوں کی پشت پناہی میں ملوث رہا ہے، تجزیہ کاروں کے مطابق سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی، اسمگلنگ اور دراندازی میں اضافہ مودی سرکار کی طرف سے جنگ کا ماحول بنا کر 2024 کے انتخابات پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہے، جعلی سرجیکل اسٹرائیک، پلوامہ ڈرامہ اور اڑی حملہ مودی کی طرف سے انتخابی اسٹنٹ تھے، جیسے جیسے انتخابات قریب آئیں گے، مودی سرکار کی طرف سے پاکستان مخالف کارروائیوں اور بیانیے میں شدت آئے گی، ،

You might also like