وفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاری

سپریم کورٹ کاعسکری پارک کراچی فوج سے لے کر کے ایم سی کے حوالے کرنے کا حکم

سپریم کورٹ نے کراچی میں عسکری پارک کو فوج سے واپس لے کر کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی)کی تحویل میں دینے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں عسکری پارک کیس کی سماعت ہوئی۔ پاک فوج کی فائیو کور کے وکیل نے پیش ہوکر بتایا کہ 2001 میں پرویز مشرف دور میں سبزی منڈی کو منتقل کیا گیا، تو پارک بحال کرنے کی استدعا کی گئی۔جسٹس قاضی محمد امین احمد نے وکیل سے کہا کہ آپ کو تو پورے پاکستان کی حفاظت کا کہا گیا ہے، آپ وہ کام کریں جو آئینی ہے، آپ کے ایم سی کو زمین واپس کریں۔چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دئیے کہ وہاں آپ نے 88دکانیں بنالیں، شادی ہالز چل رہے ہیں، اگر آپ سے حساب مانگ لیں تو پھر کیا کریں گے، آپ کے پارک میں جھولوں سے گر کر بچے مر چکے، آپ نے ایسے جھولے کیوں لگائے،شادی ہال بھی نوٹس کے بعد ختم کیا، اس سے پہلے کمرشل کام کر رہے تھے آپ وہاں۔جسٹس قاضی محمد امین احمد نے کہا کہ یہ سبکی والی صورتحال ہے، اس معاملے کو طول نہ دیں، زمین واپس کردیں، فوج کا بڑا اونچا کام ہے، بڑا مقدس فریضہ ہے، ہر ادارے کا اپنا کام ہوتا ہے، ہم اپنے بچے جنگوں کے لیے فوج میں بھیجتے ہیں، تجارت کے لیے نہیں بھیجتے۔سپریم کورٹ نے عسکری پارک کو فائیو کور سے بلدیہ عظمی کراچی(کے ایم سی)کی تحویل میں لینے کا حکم دیتے ہوئے پارک سے تمام تر کمرشل کاروبار کے خاتمے کا بھی حکم دیا اور ہدایت کی کہ عسکری پارک میں دکانیں، شادی ہالز بند کیے جائیں۔

You might also like