چین کے بڑے شہر اپنے ہی وزن سے دب رھے ہیںTransformation of Political Conflictوفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائم

فیس بک صارفین کی بڑی پریشانی حل ہو گئی

فیس بک صارفین کو اکثر اس وقت بہت زیادہ جھنجھلاہٹ ہوتی ہے جب کوئی پوسٹ کرتے ہوئے انہیں علم ہوتا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے ان کی پوسٹنگ پر کسی اصول یا قانون کی خلاف ورزی پر پابندی عائد کر دی ہے۔اس وقت بیشتر صارفین کو یہ سمجھ نہیں آتا کہ انہوں نے کیا خلاف ورزی کی ہے۔مگر اب فیس بک کی سرپرست کمپنی میٹا نے صارفین کی اس بڑی مشکل کو حل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میٹا کے مطابق فیس بک صارفین کو بہتر طریقے سے سمجھایا جائے گا کہ ان کو پوسٹ سے کیوں روکا جا رہا ہے تاکہ وہ زیادہ بڑی پابندیوں سے بچ سکیں۔میٹا نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ فیس بک کے کچھ صارفین کو ‘ فیس بک جیل’ کا سامنا ہوتا ہے اور انہیں یہ سمجھ نہیں آتا کہ انہوں نے کیا غلط کیا ہے اور پوسٹنگ کرنا کیوں ممکن نہیں رہا۔بلاگ میں زیادہ وضاحت نہیں کی گئی کہ اس حوالے سے کیا اقدامات کیے جائیں گے، بظاہر کمپنی کی جانب سے نوٹیفکیشنز اور مواد کے اصولوں کو اپ ڈیٹ کیے جانے کا امکان ہے۔ فیس بک کی جانب سے مخصوص اصولوں کی خلاف ورزی پر کسی صارف کے اکاؤنٹ پر ‘اسٹرائیک’ سسٹم کا اطلاق کیا جاتا ہے۔اسٹرائیکس کی بنیاد پر صارفین کو مخصوص مواد پوسٹ کرنے پر ایک دن یا 30 دن تک بلاک کیا جا سکتا ہے۔ فیس بک کی جانب سے اسٹرائیکس کی تعداد کے نظام کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔ابھی اگر کسی اکاؤنٹ پر 2 اسٹرائیکس کا اطلاق ہو تو اسے ایک دن تک پوسٹنگ، کمنٹس کرنے یا دیگر مواد تیار کرنے سے روک دیا جاتا ہے۔مگر اب کمپنی کا کہنا ہے کہ ایک دن کی پابندی کا سامنا اسی وقت ہوگا جب کسی صارف کے اکاؤنٹ پر 7 اسٹرائیکس کا اطلاق ہوگا۔نئے نظام کے تحت لوگوں کو یہ سمجھنے میں مدد فراہم کی جائے گی کہ ان کے مواد کو کیوں ڈیلیٹ کیا گیا تاکہ وہ آئندہ ایسا نہ کریں۔

You might also like