‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –

واٹس ایپ کاصارفین کی پرائیویسی کے لیے نیا فیچر متعارف

راولپنڈی (نیوزڈیسک )دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سوشل میڈیا ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کی پرائیویسی کے لیے نیا فیچر متعارف کرا دیا۔واٹس ایپ نے اپنے بیٹا ورژن میں نیا فیچر متعارف کرایا جو “واٹس ایپ یوزرنیم” کے نام سے ہے۔ یہ نیا فیچر 2.23.11.15 ورژن میں دیکھا گیا ہے۔جس سے ایپ سیٹنگ میں جاکر پروفائل میں سے ’یوزرنیم‘ فیچر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ مذکورہ فیچر کے ذریعے اب واٹس ایپ کے لیے فون نمبر کی ضرورت نہیں رہے گی اور یوزرنیم کے نیچے آپ اپنا فون نمبر چھپا کر اپنی شناخت اوجھل رکھ سکیں گے۔رپورٹ کے مطابق اس آپشن سے مشہور افراد فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو اپنا نمبر ظاہر نہیں کرنا چاہتے لیکن اس صورت میں واٹس ایپ کو بلاکنگ اور غیرضروری کال روکنے کے دیگر آپشن بھی بڑھانے ہوں گے۔خیال رہے کہ یہ فیچر ابتدائی مراحل میں ہے اور اسی لیے کچھ کہنا قبل ازوقت ہو گا تاہم اندازہ ہے کہ اس کا مقصد فون نمبر چھپانا، پرائیوٹ روابط یا کچھ اور ہو تاہم یہ ایک بہترین فیچر ہو گا۔

PrivacyFeature

NewFeature

WhatsApp

You might also like