وفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاری

انتظار کی گھڑیاں ختم، کون ہوگا پی ایس ایل کا نیا چیمپئن مقابلے آج سے شروع ہوں گے

کراچی: پی ایس ایل سیزن 7 کا آغاز آج سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈٰیم میں شروع ہوگا جبکہ میچ سے قبل رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کا آغاز آج سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوگا .جس کا افتتاح میچ آج شام 7 بجے کراچی کنگز اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔میچ سے قبل رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں پاکستان کے نامور گوکار اپنی آواز کا جادو جگائیں گے جبکہ ایونٹ کے پہلے مرحلے کے میچز 7 فروری تک کراچی میں ہی کھیلے جائیں گے۔

بعد ازاں 2 دن کے وقفے کے بعد ایونٹ کا دوسرا مرحلے 10 فروری سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا جس کے میچز 27 فروری کو ہونے والے فائنل تک لاہور میں ہی کھیلے جائیں گے۔واضح رہے کہ آج سے کراچی میں شروع ہونے والے پی ایس ایل7 میچز کے سلسلے میں سیکیورٹی ڈویژن کی جانب سے جامع سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا گیا ہے۔

 پی یس ایل میچز کے لیے مجموعی طور پر 5 پزار 650 اہلکار سیکیورٹی پرمامور کیے جائیں گے جبکہ ایس ایس یو کے 1200 کمانڈوز سمیت سیکیورٹی ڈویژن کے 1700، ٹریفک پولیس کے 1500، اسپیشل برانچ کے 500، ریپڈ رسپانس فورس کے 250 اہلکارتعینات ہوں گے۔سندھ رینجرزکے جوان اوردیگرقانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار نیشنل اسٹیڈیم، کراچی ایئرپورٹ، روٹس، پریکٹس گراؤنڈز، پارکنگ پوائنٹس، ہوٹلز اور دیگر مختلف جگہوں پر ڈیوٹی سر انجام دیں گے جبکہ ماہر نشانہ باز بھی اہم تنصیبات پر تعینات کیے جائیں گے۔کمانڈ اینڈ کنٹرول بس اسٹیڈیم کے اطراف امن و امان کی نگرانی کے لیے نیشنل اسٹیڈیم پرتعینات کی جائے گی جبکہ ٹیموں کی نقل وحرکت کے دوران فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔

مزید برآں جدید تربیت یافتہ اور جدید اسلحہ سے لیس کمانڈوزبشمول لیڈی کمانڈوز پرمشتمل اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹکس ٹیم (ایس ڈبلیو اے ٹی) کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز میں الرٹ رہے گی۔عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے سرشاہ سلیمان روڈ کے ایک ٹریک کے علاوہ تمام سڑکیں اور شاہراہیں ٹریفک کے لیے کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ شائقین کو شٹل بس سروس کے ذریعے پارکنگ پوائنٹس سے اسٹیڈیم تک لایا جائے گا۔

کرکٹ شائقین کی رہنمائی کے لیے ٹریک سوٹ میں ملبوس ایس ایس یوکمانڈوز پارکنگ پوائنٹس سے انکلوژر تک ان کی رہنمائی کریں گے۔نیشنل اسٹیڈیم آنے والے کرکٹ شائقین کے لیے دو پارکنگ پوائنٹس بنائے گئے ہیں جن میں پہلا حکیم سعید گراؤنڈ (یونیورسٹی روڈ) نزد بیت المکرم مسجد جبکہ دوسرا وی آئی پیز کے لیے چائنہ گراؤنڈ، متصل نیشنل کوچنگ سینٹر ہے۔

You might also like