وفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاری

ملتان سلطانز نے دلچسپ مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے گیارہویں میچ میں ملتان سلطانز نے دلچسپ مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 3 رنز شکست دے دی۔ملتان کے میدان میں کھیلے جا رہے میچ میں کراچی کنگز کی ٹیم ملتان سلطانز کی جانب سے دیا گیا 196 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز تک محدود رہی۔کراچی کنگز کے اوپنر جیمز ونس نے شاندار بیٹنگ کی اور 75 رنز کی باری کھیلی جب کہ کپتان عماد وسیم ٹیم کو فتح کے قریب لا کر جتوا نہ سکے۔انہوں نے 26 گیندوں پر 47 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ سلطانز کے عباس آفریدی نے دو جب کہ اسامہ اور خوش دل شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے پہلے کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے اپنی فارم کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے شاندار سنچری اسکور کی، وہ 110 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے،ان کی اننگز میں 4 چھکے اور دس چوکے شامل تھے۔ان کے علاوہ شان مسعود 51 اور روسوو 29 رنز بنا کر نمایاں رہے، کراچی کے محمد عمر اور شعیب ملک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

You might also like