محمد حفیظ نے لاہور قلندرز کو خیرباد کہہ دیا
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کی فرنچائز لاہور قلندرز کو خیرباد کہہ دیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر محمد حفیظ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ لاہور قلندرز سے وابستہ اپنی خوشگوار یادوں کو ہمیشہ یاد رکھوں گا، میرا اور لاہور قلندرز کا 4 سالہ سفر یہی اختتام پذیر ہوتا ہے۔انہوں نے پی ایس ایل کی معروف فرنچائز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میری نیک خواہشات لاہور قلندرز کے ساتھ ہیں۔قبل ازیں گزشتہ دنوں پشاور زلمی سے وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے بھی اپنے 7 سالہ سفر کے خاتمے کا اعلان کیا تھا۔