شعیب ملک نےثانیہ کے بغیر بیٹے کے ہمراہ لانگ ڈرائیور کی ویڈیو شیئر کردی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے بیٹے کے ہمراہ لانگ ڈرائیور کی ویڈیو شیئر کی ہے۔شعیب ملک کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں باپ بیٹا ایک اسپورٹس کار میں بیٹھے ہوئے ہیں۔شعیب ملک کا انسٹاگرام پر اپلوڈ کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں بتانا ہے کہ لنکا پریمیئر لیگ جانے سے پہلے باپ اور بیٹے نے ایک ساتھ اچھا وقت گزارا اور لانگ ڈرائیو انجوائے کی۔شعیب ملک کا بتانا ہے کہ ڈرائیو کے دوران ہم نے اپنے سیٹ بیلٹ باندھے تھے، آپ سب بھی ڈرائیو کے دوران بیلٹ باندھنے کو یقینی بنائیں۔اس پوسٹ کے کمنٹس باکس میں مداحوں کی جانب سے شعیب ملک سے پوچھا جا رہا ہے کہ اُن کی اہلیہ ثانیہ مرزا کہاں ہیں، لانگ ڈرائیو کے دوران وہ ساتھ میں نظر کیوں نہیں آ رہی ہیں۔