Leadership Dilemmaنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کے موضوع پر چھٹی (6)کانفرنس منعقد ہوئیچین کے بڑے شہر اپنے ہی وزن سے دب رھے ہیںTransformation of Political Conflictوفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیں

بھارت نے 675 کشمیری خواتین کو شہید، 23ہزار کو بیوہ کردیا:مشعال ملک

اسلام آباد: کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے 675 کشمیری خواتین کو شہید جبکہ 23 ہزار کو بیوہ کردیا. بھارت ایک قاتل اور غاصب ریاست ہے۔

تفصیلات کے مطابق کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارت ایک قاتل و غاصب ریاست ہے، جنوری 2021 سے اب تک 675 کشمیری خواتین کو شہید جبکہ 1989 سے لے کر اب تک 23ہزار کشمیری خواتین بیوہ ہوئیں۔اپنے بیان میں حریت رہنما کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ بھارت جموں و کشمیر پر گیر قانونی اور زبردستی قبضے کے بعد سے کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق پامال کررہا ہے۔ کشمیریوں کی مشکلات بھارتی فوج کے انخلاء کے بعد ہی ختم ہوں گی۔کشمیری حریت رہنما کی اہلیہ نے کہا کہ نریندر مودی حکومت کے بھارتی آئین کی دفعہ 370 اور 35 اے کو منسوخ کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔ کشمیری عوام ایسے حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جہاں آزادی سے سانس بھی نہیں لے سکتے۔

مشعال ملک نے کہا کہ مودی حکومت نے سخت پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت وادی کشمیر میں بے شمار پابندیاں اور رکاوٹیں عائد کررکھی ہیں۔ کشمیری خواتین، بچوں اور بوڑھوں کو شہید کیا جارہا ہے۔ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سلسلہ روکنا ہوگا۔ 

You might also like