Leadership Dilemmaنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کے موضوع پر چھٹی (6)کانفرنس منعقد ہوئیچین کے بڑے شہر اپنے ہی وزن سے دب رھے ہیںTransformation of Political Conflictوفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیں

سانحہ مری میں اپنی غلطی تسلیم کرتے ہیں، شیخ رشید

 مری میں خود سات سو سے زائد گاڑیوں کو نکالا، اپوزیشن 23 مارچ کو اسلام آباد آ کر اپنا شوق پورا کر لے، سڑکوں پرذلیل و خوارہوگی، اپوزیشن بتائے کہ ان کا ایجنڈہ کیا ہے؟،اگرعمران خان سڑکوں پر نکلے تو واقعی خطرناک ہوں گے،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا راولپنڈی میں تقریب سے خطاب

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سانحہ مری میں اپنی غلطی تسلیم کرتے ہیں، مری میں خود سات سو سے زائد گاڑیوں کو نکالا، اپوزیشن 23 مارچ کو اسلام آباد آ کر اپنا شوق پورا کر لے، سڑکوں پرذلیل و خوارہوگی، اپوزیشن بتائے کہ ان کا ایجنڈہ کیا ہے؟ 23 مارچ کا دن بہت حساس دن ہے اوراس روزاسلام آباد کی تمام شاہراہیں بند ہوں گی۔ راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن کو فنانس سمیت تمام بلوں پر شکست ہوئی ہے ،اپوزیشن اپنی شکست دیکھے میڈیا نہ ہو تو عوام آپ کو بھول جائیں۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان کی خوش قسمتی ہے کہ انھیں نالائق اپوزیشن ملی،اگرعمران خان سڑکوں پر نکلے تو واقعی خطرناک ہوں گے۔ اپوزیشن بتائے انھوں نے تین برسوں میں عمران خان پر صرف الزامات لگانے کے سوا اور کیا کیا؟ شیخ رشید نے مذید کہا کہ ٹریکٹر ٹرالی والے احتجاج میں عوام باہر نہیں نکلے۔

You might also like