نواز شریف کی وطن واپسی سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا: شیخ رشید

کراچی: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف بیماری کا بہانہ بنا کر ملک سے باہر چلے گئے۔ لیکن وہ بالکل صحت مند ہیں اور انہوں نے کسی ڈاکٹر کو نہیں دکھایا۔ نواز شریف نے آنا ہے تو انہیں میں اپنی جیب سے ٹکٹ کی آفر کرتا ہوں اور نواز شریف کو 24 گھنٹے کے اندر پاکستان آنے کا ویزا دوں گا۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ عمران خان کہیں جا رہا ہے تو اسے معلوم ہو کہ عمران خان کہیں نہیں جا رہا اور وہ ان کرپٹ لوگوں کے خلاف آخری وقت تک لڑے گا۔ نواز شریف کے پاس اداروں کے خلاف باتیں کرنے کے لیے کچھ نہیں۔