لاہور: نیو انار کلی پان منڈی کے قریب دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 20 زخمی
نیو انار کلی پان منڈی کے قریب دھماکے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوئے، 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔جاں بحق شخص کی شناخت 31 سالہ رمضان کے نام سے ہوئی۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں دھماکے کی جگہ پر موجود ہیں۔ فرانزک ذرائع کے مطابق دھماکا ٹائم ڈیوائس سے کیا گیا، دھماکے میں کتنا بارود استعمال کیا گیا تعین کیا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں نیو انار کلی دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔