وفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاری

لاہورانارکلی دھماکا: وزیراعظم کا نوٹس، رپورٹ طلب

وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں انار کلی بم دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے پنجاب حکومت سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔  وزیراعظم عمران خان نے انار کلی دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور پنجاب حکومت سے فوری اور جامع رپورٹ طلب کرلی ہے۔اپنے بیان میںوزیراعظم عمران خان نے کہا کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔سابق صدر آصف علی زرداری نے انارکلی بازار میں ہوئے ٹائم ڈیوائس دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت دہشتگردوں کو قانون کی گرفت میں لائے، انہوں نے جانبحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور دھماکے کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔نائب صدر مسلم لیگ(ن) مریم نواز نے بھی لاہور کے قدیم انار کلی بازار میں ہوئے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے دھماکے میں جاں بحق افراد کے ورثا سے اظہار ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے لاہور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے پنجاب حکومت سیرپورٹ طلب کرلی ہے، شیخ رشید نے کہا کہ دھماکے سے انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ ہوا، زخمی افراد کی جلد صحتیابی کے لییدعاگو ہوں۔ ایک نجی ٹی وی  سے خصوصی گفتگو میں وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا خدشہ تھا، کافی دنوں سے پشاور، اسلام آباد اور کراچی میں بھی تھریٹ موجود تھے۔امن کے استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے وا لے ناکام ہونگے، دھماکیسے متعلق مزیدتفصیلات لیکر میڈیا کو بتاوں گا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی جانب سے بھی لاہور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے، صادق سنجرانی نے جاں بحق افرادکی مغفرت اورزخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔واضح رہے کہ اب سے تھوڑی دیر قبل لاہور کے مصروف اور قدیم بازار انار کلی میں خوفناک بم دھماکا ہوا تھا ، دھماکے کے نتیجے میں 9 سالہ بچے سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 28 افراد زخمی ہوگئے ہیں.

You might also like