چین کے بڑے شہر اپنے ہی وزن سے دب رھے ہیںTransformation of Political Conflictوفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائم

پاکستان :کورونا کے وار جاری، 4ہزار27 نئے کیسز رپورٹ، 9مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 4 ہزار 27 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث مزید 9شہری انتقال کر گئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 13لاکھ 24ہزار 147افراد متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 29 ہزار 12شہری جان کی بازی ہار گئے۔ کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51ہزار236ٹیسٹ ہوئے، مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ41 لاکھ 36ہزار709ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 7.80فیصد رہی جبکہ 752مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو  579افراد نے شکست دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 63 ہزار584 ہو گئی۔وائرس کے فعال کیسز 31 ہزار 551ہیں جبکہ شرحِ اموات 2.2فیصد پر برقرار ہے۔ 

سب سے زیادہ کورونا کیسز سندھ میں جبکہ اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں۔ پنجاب میں 4 لاکھ 52 ہزار 261افراد وائرس کا شکار جبکہ 13 ہزار 88جاں بحق ہوگئے۔ سندھ میں کورونا کے 4 لاکھ 99 ہزار 830کیسز اور 7 ہزار 694اموات رپورٹ ہوئیں۔

You might also like