بڑی تبدیلیاں ، بڑی سوچ

انسانی ذہن ، بڑی تبدیلی کو شک کی نگاہ سے دیکھتا ہے بشرطیکہ وہ قدرتی آفت نہ ہو- اکیسویں صدی تیز ترین تبدیلیوں کی صدی ہے اور یہی وجہ ہے کہ انسانی ذہن ان تبدیلیوں کو قبول نہیں کر پا رھا اور سازشی تھیوریاں بنتا رہتا ہے- سیاست، معیشت، معاشرے، موسم ، جنگ لڑنے کے طریقے یک مشت تبدیل ہو گئے ہیں – اب absolute majority کہیں نہیں رھی- عالمی طاقتیں بھی ایک سے زیادہ ہو چکی ہیں- انڈیا، فرانس، ایران، برطانیہ کے الیکشن کے نتائج دیکھ لیں – split mandate ہے- اس کی وجہ ووٹر کی جانکاری اور بہت سے دوسرے عوامل ہیں- ریاستوں کے اندر پاور کاریڈورز ایک سے کئی ہو گئے ہیں- 

ان بڑی تبدیلوں  کو قبول کرنے کی راہ میں سب سے بڑی روکاوٹ procrastination ہے- چیزوں کی کھوجنے کی عادت نہ ہونا ہے- 

ہمیں صبح دس بجے سے پانچ بجے تک لگی بندھی روٹین چاھیے- نئے طریقے سے کام کرنے سے ڈر لگتا ہے- Creativity کا کبھی سوچا نہ تھا اور اب صرف creativity ہی کام آ سکتی ہے- نیا سوچنے کے لئے نیا پڑھنا پڑھتا ہے- 

Null Hypothesis کی ساری تشریح  ھڈ حرامی کے گرد گھومتی ہے- ویسے تو یہ بہت  کارآمد hypothesis ہے جو ثابت کرتا ہے کہ  دونوں variables کا آپس میں کوئی تعلق نہیں- 

حساب کے کلیے کے اعتبار سے اگر کسی بھی چیز کو صفر سے ضرب دیں تو وہ  بھی صفر ہو جاتی ہے- یعنی بند کاروبار میں سرمایہ کاری گھاٹے کا سودا ہے- 

ھڈ حرامی ، null hypothesis اور  حساب کے کلیے  کا مرکب ہے-

 کسی بھی کام کرنے کی تجویز یا مشورے کو ھڈ حرام زیرو سے ضرب دے کر مسترد کر دے گا کہ یہ تو ممکن ہی نہیں- اپنے کمفرٹ زون سے باہر  نکلنا سست آدمی کی موت ہے- 

اگر آپ سالہا سال سے ایک ہی طرح ایک منافع بخش کام کر رھے ہیں اور پھر اسی  کاروبار میں نقصان شروع ہو جاتا ہے تو ہاتھ پاؤں پھول جائیں گے- فوری ردعمل ،شک کی صورت میں ہو گا- ایسی صورتحال سے کبھی واسطہ نہیں پڑا تو تحیقیق کی طرف دھیان نہیں جائے گا کہ مارکیٹ میں چیک ہی کر لیں کہ کیا تبدیل ھوا ہے- کوئی ایک آدھ تبدیلی آئی ھو گی جس کے مطابق آپ نے کچھ تبدیلی کرنی ہو گی- لیکن ایسا نہیں ہو گا- 

بڑے بڑے اداکار، اداکارائیں ڈھلتی عمر کے نفسیاتی مریض بن جاتے ہیں – وہ سمجھ نہیں پا رھے ہوتے کہ ان کا وقت گزر گیا ہے- چیزوں کے فوری حل ابھی ناپید ھو چکے ہیں- 

پی آئی اے، سٹیل مل، پی ٹی وی، ریڈیو ، پی ڈبلیو ڈی اسی لئے جمود کا شکار ہیں کہ تبدیلی کو سمجھ نہیں پائے-