چین کے بڑے شہر اپنے ہی وزن سے دب رھے ہیںTransformation of Political Conflictوفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائم

معروف کمپنی ایپل نے اپنے صارفین کو چارجنگ کے حوالے سے خبردار کیا ہے

معروف کمپنی ایپل نے اپنے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے سرہانے آئی فون رکھ کر سونے اور فون یا چارجر کو اپنی جِلد سے براہ راست لگنے سے بچائیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا کہ جب بھی کوئی ڈیوائس، پاور ایڈیپٹر یا وائرلیس چارجر پاور سورس سے جڑا ہو تو ان کو سرہانے رکھ کر سونے یا چادر یا تکیے کے اندر یا جسم پر رکھ کر سونے سے گریز کیا جائے۔کمپنی نے صارفین کو مطلع کیا کہ فون کو چارج کرتے وقت اس کی اسکرین اوپر کی جانب ہونی چاہیئے۔ مزید برآں اگر صارفین کو فون سے خارج ہونے والی تپش کو محسوس کرنے میں کسی قسم کا مسئلہ ہو تو انہیں خصوصی احتیاط برتنی چاہیئے۔ایپل نے صارفین سے یہ بھی کہا کہ انہیں پاور سورس سے جڑے کنیکٹر اور چارجنگ کیبل کے طویل مدت تک جلد سے ٹکرانے سے بچنا چاہیئے۔ بے احتیاطی نقصان کا سبب ہوسکتی ہے۔ یہاں تک کہ چارجنگ کیبل پر سونے یا بیٹھنے سے اجتناب کرنا چاہیئے۔

You might also like