چین کے بڑے شہر اپنے ہی وزن سے دب رھے ہیںTransformation of Political Conflictوفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائم

چین کی طرح ہماری سوسائٹی کو بچت اور سادگی کا کلچر بنانا ہوگا، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ چین کی طرح ہماری سوسائٹی کو بچت، سادگی اور تعلیم کا کلچر بنانا ہوگا۔

سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے سی پیک کو سائنسی منصوبہ بندی کے تحت لے کر چلنا ہے، سی پیک پروجیکٹ کیلئے ہم آسان راستہ اختیار کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک اس وقت بہت سے شعبوں میں مل کر کام کر رہے ہیں، دونوں ممالک ہم آہنگی سے سی پیک پروجیکٹ کو آگے بڑھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چین نے مصیبت کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا، چین کی سرمایہ کاری سے پاکستان کو دنیا کا اعتماد حاصل ہوا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ 2018 کے بعد سی پیک کی رفتار ٹوٹی جس سے پاکستان کا نقصان ہوا، پچھلے 4  سال میں کام رکا، ہم نے اسے مکمل کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ملک موسمیاتی تبدیلیوں کے زیر اثر ہے، یوکرین جنگ نے دنیا کو ہلاکر رکھ دیا ہے۔

You might also like