‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –

چین 2023 میں عالمی ترقی کو تیز کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے:ماہر اقتصادیات


اقوام متحدہ کے ایک سرکردہ ماہر اقتصادیات حامد رشید نے کہا ہے کہ چین 2023 میں عالمی ترقی کو تیز کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔فلیگ شپ رپورٹ، ورلڈ اکنامک سیچوئیشن اینڈ پراسپکٹس (ویسپ) کے اجرا کے بعد شِنہوا کو دئے گئے ایک انٹرویو میں اقوام متحدہ کے اقتصادی وسماجی امور شعبہ میں عالمی اقتصادی نگرانی برانچ، اقتصادی تجزیہ وپالیسی ڈویژن کے سربراہ حامد رشیدنے چین کے مستقبل کے اقتصادی امکانات کے حوالے سے کہا کہ 2022 ایک مشکل سال تھا، لیکن 2023 میں، چین عالمی ترقی کو تیز کرنے میں بہت اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔فلیگ شپ رپورٹ کے مرکزی مصنف رشید نے کہا کہ ان کے خیال میں معاشی بحالی کے لیے تمام اجزا موجود ہیں۔ ہم چین میں بحالی کے بارے میں بہت پر امید ہیں۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ چین کی معیشت 2023 میں "مضبوط بحالی” کا مظاہرہ کرے گی کیونکہ اس کی پالیسیاں درست طریقے پر مبنی ہیں، یعنی مالی پالیسی اور مالیاتی پالیسیاں صحیح سمت میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین کی مالی پالیسی میں کوئی سختی نہیں کی گئی ، جو کافی اطمینان بخش ہے کیونکہ اس سے شاید اقتصادی ترقی پردباوپڑتا۔ حامد رشید نے کہا کہ چین کی معیشت ترقی کے لیے سازگار ہے کیونکہ دیگر ممالک میں زیادہ افراط زر کے باوجود اس کی افراط زر کی شرح کم رہی ہے۔#China #UnitedNations #development #2023year

You might also like