وفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاری

تمام پاکستانیوں نے بھکاری کا کشکول اُٹھا کر باہر پھینکنا ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستانی غیرت مند، غیور اور باصلاحیت قوم ہے، تمام پاکستانیوں نے بھکاری کا کشکول باہر اُٹھا کر پھینکنا ہے۔

خانیوال ماڈل ایگریکلچر فارم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے پاکستان کو تمام نعمتوں سے نوازا ہے، ہم نے فیصلہ کیا ہے پاکستان کو موجودہ بحران سے نکال کر دم لیا جائے گا۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ فوج عوام سے ہے اور عوام فوج سے، پاک فوج کو اپنی قوم کی خدمت کرنے پر فخر ہے، ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے، عوام اور ریاست کا رشتہ محبت اور احترام کا ہے۔

آرمی چیف نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں زرعی انقلاب آ کر رہے گا، انشا اللّٰہ، ہم اس ماڈل فارم کی طرز پر جدید فارم بنائیں گے جس سے چھوٹے کسان کو فائدہ ہوگا، گرین انیشیٹو کا یہ دائرہ کار پورے پاکستان تک پھیلایا جائے گا، سیکیورٹی اور معیشت کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔

آرمی چیف نے علامہ اقبال کا شعر پڑھ کر ملک و ملت کے ہرفرد کی ملکی ترقی میں اہمیت پر زور دیا۔

افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر
ہر  فرد  ہے  ملت  کے  مقدر  کا  ستارہ

You might also like