آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے افغان قائم مقام وزیر خارجہ کی ملاقات
راولپنڈی (نیوز ڈیسک )آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے افغان قائم مقام وزیر خارجہ کی ملاقات ہوئی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں مشترکہ امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور بارڈر مینجمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے آرمی چیف کی جانب سے دونوں ممالک میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔دورانِ ملاقات آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے افغان عبوری حکومت کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔