‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –

دنیا کی خوبصورت ترین اوبر ڈرائیور

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )دنیا کی خوبصورت ترین ’اوبر‘ ڈرائیور کا کہنا ہے کہ جب وہ رائیڈ بک ہونے پر مسافروں کے پاس جاتی ہے تو وہ اسے دیکھ کر حیرت میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس خوبرو لڑکی کا نام نانیٹ ہیمونڈ لوشیاﺅ ہے، جس نے ایک امیر شخص کے ساتھ شادی کر رکھی تھی اور ایک لگژری زندگی گزار رہی تھی تاہم طلاق ہونے کے بعد وہ بے آسرا ہو کر رہ گئی اور اب اس نے اوبر چلانی شروع کر دی ہے۔امریکی ریاست اوہائیو کے شہر سنسناٹی کی رہائشی لوشیاﺅ پلے بوائے کے لیے ماڈلنگ بھی کر چکی ہے۔ اپنے شوہر کے پاس رہتے ہوئے اس نے ساڑھے 3لاکھ پاﺅنڈ کی خطیر رقم پلاسٹک سرجری پر خرچ کرکے اپنا سراپا باربی ڈول جیسا بنوا لیا تھا اور اب لوگ اسے جیتی جاگتی باربی ڈول کہتے ہیں۔اتنی رقم اپنے حسن میں اضافے پر خرچ کرنے والی لوشیاﺅ جب طلاق کا مقدمہ لڑ کر عدالت سے فارغ ہوئی تو وہ کنگال ہو چکی تھی۔لوشیاﺅ کو اوبر ٹیکسی چلاتے دو ہفتے گزر چکے ہیں اور اس کا کہنا ہے کہ مسافر اسے دیکھ کر چونک اٹھتے ہیں اور حیران ہوتے ہیں۔ لوشیاﺅ کہتی ہے کہ ”مسافر مجھے دیکھ کر کہتے ہیں کہ انہوں نے آج تک اتنی خوبصورت اوبر ڈرائیور نہیں دیکھی۔ واضح رہے کہ لوشیاﺅ ماضی میں ماڈلنگ کے پیشے سے بھی وابستہ رہی ہے اور سوشل میڈیا پر بھی کافی مقبولیت رکھتی ہے۔

You might also like