وفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاری

دنیا کی امیر ترین ثخصیات

راولپنڈی ( نیوز ڈیسک )پرتعیش اشیا بنانے والی کمپنی ایل وی ایم ایچ کے مالک برنارڈ آرنلٹ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں اور وہ 200 ارب ڈالرز سے زیادہ دولت کے مالک بننے والے تیسرے فرد بھی بن گئے ہیں۔فرانس سے تعلق رکھنے والے دنیا کے امیر ترین شخص برنارڈ آرنلٹ اس وقت دوسرے نمبر پر موجود ایلون مسک 30 ارب ڈالرز زیادہ کے مالک ہیں۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق برنارڈ آرنلٹ کی دولت میں 13 اپریل کو 12 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا اور وہ اس وقت 210 ارب ڈالرز کے مالک ہیں۔دوسرے نمبر پر موجود ایلون مسک 180 ارب ڈالرز کے مالک ہیں.رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ پہلی بار ہے جب امریکا سے باہر سے تعلق رکھنے والا کوئی فرد 200 ارب ڈالرز سے زیادہ کا مالک بنا ہے۔اس سے قبل ایمازون کے بانی جیف بیزوس اور ایلون مسک ہی 200 ارب ڈالرز کمانے میں کامیاب رہے تھے۔ایلون مسک دنیا کے پہلے شخص بنے تھے جن کی دولت 300 ارب ڈالرز سے بھی تجاوز کر گئی تھی۔ٹیسلا کے مالک کی دولت 340 ارب ڈالرز تک پہنچنے کے بعد کم ہونا شروع ہوئی اور اب اس میں لگ بھگ 50 فیصد کمی آچکی ہے۔74 سالہ برنارڈ آرنلٹ کی کمپنی بھی دنیا کی 10 سب سے زیادہ سرمایہ رکھنے والی کمپنیوں میں شامل ہوگئی ہے، جس کی مارکیٹ ویلیو 491 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔

You might also like