پاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئیبھارت میں پانی کی شدید قلّت؛ موسم گرما میں حالات مزید خراب ھونگےغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورغزہغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورامریکی کی ایران کے بیلسٹک میزائل، جوہری اور دفاعی پروگراموں کو سپورٹ کرنے والے پروکیورمنٹ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں عائد کر دی

ٹوئٹر کی مفت ’بلیو ٹِک‘ سروس ختم

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر کی مفت ’بلیو ٹِک‘ سروس ختم ہونے کے بعد دنیا بھر میں اہم شخصیات اور دیگر صارفین کے اکاؤنٹس سے’بلیو ٹِک‘ ہٹانے کا مرحلہ شروع ہوگیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل بل گیٹس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ’بلیو ٹِک‘ غائب ہوگیا ہے۔پاکستان میں عمران خان، شاہد آفریدی، بابر اعظم جبکہ بھارت میں شاہ رخ خان، امیتابھ بچن اور ویرات کوہلی سمیت کئی اہم شخصیات کے اکاؤنٹ سے بھی بلیو ٹِک ہٹا دیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر کی جانب سے کئی مشہور کھلاڑیوں اور گلوکاروں کے اکاؤنٹس سے بھی بلیو ٹِک ہٹایا گیا ہے جبکہ کئی شخصیات نے اسے برقرار رکھا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک نے 20 اپریل سے صارفین کے اکاؤنٹس سے مفت بلیو ٹِک ہٹانے کا اعلان کیا تھا۔یاد رہے کہ ایلون مسک نے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو ویری فائیڈ کرانے کا عمل ماہانہ فیس سے مشروط کردیا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان میں ٹوئٹر بلیو کی سبسکرپشن فیس ماہانہ 2250 روپے رکھی گئی ہے جبکہ دنیا کے دیگر ملکوں میں یہ 8 سے 11 ڈالرز کے درمیان ہے۔

https://twitter.com/hashtag/Pakistan

https://twitter.com/hashtag/Twitter

https://twitter.com/hashtag/BlueTick

You might also like