‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –

بابر اعظم کو تینوں فارمیٹ کا کپتان برقرار رکھنے پر بحث ہو رہی ہے،نجم سیٹھی

راولپنڈی ( نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو تینوں فارمیٹ کا کپتان برقرار رکھنے پر بحث ہو رہی ہےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے سلسلہ وار ٹوئٹس میں نجم سیٹھی نے کہا کہ کئی ماہ سے کرکٹ کے حلقوں میں بابر اعظم کو کپتان برقرار رکھنے کے فائدے اور نقصان پر بحث ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ چیئرمین کا ہے، میں نے پہلے چیئرمین سلیکشن کمیٹی شاہد آفریدی اور اب ہارون رشید کے خیالات جانے، دونوں کمیٹیوں کا خیال تھا کہ یہ بات میرٹ پر پورا اترتی ہے کہ اس پر بحث ہو، اس کے بعد دونوں اس نتیجے پر پہنچے کہ صورت حال جوں کی توں رہنی چاہیے۔نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ میں نے پبلک میں اس تمام صورت حال کو بیان کیا، حتمی تجزیہ یہ ہے کہ اس کا فیصلہ موجودہ صورت حال کی کامیابی اور ناکامی سے مشروط ہو گا۔چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کہا کہ آگے بڑھنے کے لیے سلیکٹرز، ڈائریکٹرز کرکٹ آپریشنز اور ہیڈ کوچ میری رہنمائی کریں گے، مجھے توقع ہے کہ وہ مجھے مشورہ دینے کے لیے بہترین پوزیشن میں ہوں گے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمیں بابر اعظم کو سپورٹ کرنا چاہیے اور اس معاملے کو قومی ٹیم کے مفاد میں متنازع نہیں بنانا چاہیے۔

You might also like