Leadership Dilemmaنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کے موضوع پر چھٹی (6)کانفرنس منعقد ہوئیچین کے بڑے شہر اپنے ہی وزن سے دب رھے ہیںTransformation of Political Conflictوفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیں

چپڑاسیوں،کلرکوں کو 16 ارب روپے منتقلی پر شہباز شریف،حمزہ قابل احتساب ہیں. ایف آئی اے

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے منی لانڈرنگ میں براہ راست ملوث ہونے کے دستاویزی ثبوت موجود ہیں، چپڑاسیوں اور کلرکوں کے اکائونٹس میں 16 ارب روپے کی منتقلی کیلئے شہباز شریف اور حمزہ شہباز قابل احتساب ہیں۔ایف آئی اے لاہور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شریف گروپ کے خلاف میگا منی لانڈرنگ کی تحقیقات جاری ہیں، تحقیقاتی ٹیم نے پیچیدہ کیس میں مالیاتی فراڈ کا پتا لگانے کے لیے محنت سے کام کیا ہے۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم نے 16ارب روپے کی 17ہزار ٹرانزیکشنز کی منی ٹریل کا تجزیہ کیا، یہ پیسے شریف گروپس کے کلرکوں اور چپڑاسیوں کے اکائونٹس میں ڈالے گئے، رقم 2008 سے 2018کے دوران کلرکوں اور چپڑاسیوں کے اکائونٹس میں ڈالی گئی۔ایف آئی اے کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز 2008سے 2018کے دوران پبلک آفس ہولڈر تھے، تحقیقاتی ٹیم نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے براہ راست ملوث ہونے کے دستاویزی ثبوت حاصل کیے۔ایف آئی اے نے مسلم لیگ ن کے رہنما کا بیان عوام کو گمراہ کرنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے عطا تارڑ کے بیان کی تردید کی اور کہا کہ چپڑاسیوں اور کلرکوں کے اکائونٹس میں 16 ارب روپے کیلئے شہباز شریف اور حمزہ شہباز قابل احتساب ہیں۔

You might also like