وفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاری

ناموراداکارہ فضا علی دوبارہ نئی زندگی کا آغاز کرنے کی خواہش مند

نامور اداکارہ فضا علی نے کہا ہے کہاب میں دوبارہ نئی زندگی کا آغاز کرنے کی خواہش مند ہیں کراچی میں پیدا ہوئی ابتدائی تعلیم کے بعدصرف 15 سال کی عمر میں ماڈلنگ کا آغاز کیا، بعد ازاں میں نے اداکار نعمان اعجاز کے مشورے پر اداکاری میں قدم رکھا۔ایک سوال کے جواب میں فضا علی نے کہا کہ میری پہلی شادی 2007 میں فواد فاروق سے ہوئی تھی جس سے میری ایک بیٹی فریال ہے جبکہ دوسری شادی اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے شخص ایاز ملک سے ہوئی تھی جو کامیاب نہ ہوسکی۔اب میں دوبارہ نئی زندگی کا آغاز کرنے کی خواہش مند ہیں۔جب فضا علی سے سوال کیا گیا کہ آپ کی زندگی میں بھی کچھ بے وفا لوگ شامل ہیں اس بارے میں کیا کہیں گی توان کا کہنا تھا مجھے لگتا ہے کہ میرے ساتھ بے وفائی نہیں ہوئی کیونکہ بے وفائی وہ ہوتی ہے جب آپ کسی اور کے ساتھ نین مٹکا کررہے ہوں اور مجھے کوئی دھوکہ دے رہا ہو۔ویسے بھی بے وفائی وہاں ہوتی ہے جہاں آپ کسی سے چھپ کر نین لڑارہے ہوں اور آپ کی بیوی کو پتہ نہ ہو۔میرے ایسے تو نہیں ہوا البتہ کچھ فیملی ایشوز تھے۔ان کا کہنا تھا کہ اللہ کرے اب مجھے کوئی بے وفا نہ ملے،جو ملے اچھا ساتھی ہو،ہر انسان کو شوق ہوتا ہے اور ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ اسے اچھا لائف پارٹنر ملے، مجھے لگتا ہے کہ جیسا لائف پارٹنر مجھے چاہیئے تھا وہ نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ اب میری زندگی میں کوئی ایسا انسان آئے جو مجھے پریوں اور شہزادیوں کی طرح رکھے،میری ساری خواہشات پوری کرے، میرے دکھ درد کاساتھی ہو،مجھے سمجھے اور جب میں بہت بوڑھی ہو جاں تو میرے ساتھ بیٹھ کر ایک کپ چائے پیئے اور باتیں کرے،ایسا جیون ساتھی تو ہر کسی کو چاہیئے ہوتا ہے اور میری بھی یہی خواہش ہے۔فضا علی نے یہ بھی کہا کہ بہت سے گلوکاروں نے ان کے ساتھ کام کرکے شہرت حاصل کی جبکہ بے شمار لوگوں نے ابھی تک ان کا معاوضہ ادا نہیں کیا۔ Pakistan #Showbiz #FizaAli #Actress

You might also like