‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئی

کرکٹ کے بعد دھونی کافلمی دنیا میں قدم ،پہلے پراجیکٹ کا اعلان

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی نےکرکٹ کے بعد اب فلمی دنیا میں بھی قدم رکھتے ہوئے اپنے پہلے پراجیکٹ کا اعلان کردیا۔شاید آپ سوچ رہے ہوں گے کہ دھونی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اب فلموں میں نظر آئیں گے لیکن ایسا نہیں ہے۔سابق بھارتی کپتان نے فلم انڈسٹری میں قدم تو رکھا ہے لیکن وہ فلموں میں اداکاری نہیں بلکہ فلمیں پروڈیوس کریں گے۔جی ہاں اگر آپ کو معلوم نہیں تو ہم بتاتے ہیں کہ دھونی اور ان کی اہلیہ ساکشی نے 2019 میں ایک ساتھ انڈین فلم پروڈکشن ہاس ‘دھونی انٹرٹینمنٹ ‘کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔دھونی کے پروڈکشن ہاس نے ڈاکومینٹریز بنائی تھیں جن میں Roar of the Lion، The Hidden Hindu اور Blaze to Glory شامل ہیں لیکن اب وہ تامل فلم انڈسٹری میں بحیثیت فلم پروڈیوسر ڈیبیو کررہے ہیں۔گزشتہ روز دھونی کے پروڈکشن ہاس کی جانب سے اپنی پہلی تامل فلم ‘Lets Get Married’کا اعلان کیا گیا۔ یہ ایک رومانوی ڈرامہ فلم ہے جسے رمیش تھامل مین ڈائریکٹ کریں گے، فلم میں تامل اداکار ہریش کلیان اور اداکارہ لوانا مرکزی کردار میں نظر آئیں گے، فلم کی باقی کاسٹ کے حوالے سے نہیں بتایا گیا۔واضح رہے کہ ایم ایس دھونی واحد کپتان ہیں جنہوں نے تین آئی سی سی ٹورنامنٹ کی ٹرافیاں جیتی ہیں جن میں ون ڈے ورلڈ کپ، ٹی 20 ورلڈ کپ اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی شامل ہے۔

You might also like