Leadership Dilemmaنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کے موضوع پر چھٹی (6)کانفرنس منعقد ہوئیچین کے بڑے شہر اپنے ہی وزن سے دب رھے ہیںTransformation of Political Conflictوفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیں

امریکی اسکول میں 7 ہزار لائٹس ڈیڑھ سال سے مسلسل روشن

امریکا کے ایک ہائی اسکول میں 7 ہزار لائٹس گزشتہ ڈیڑھ سال سے مسلسل 24 گھنٹے روشن ہیں اور کوئی بھی انہیں آف نہیں کر پا رہا ہے۔ اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ امریکی ریاست میساچوسسٹس میں واقع مائنچوگ ریجنل ہائی اسکول میں روشن اسمارٹ لائٹس نظام میں اگست 2021 میں تکنیکی خرابی پیدا ہوئی اور اس کا سافٹ ویئر ناکارہ ہوگیا، جس کے بعد سے وہاں نصب لائٹس ڈیڑھ برس سے دن رات مسلسل روشن ہیں۔ایک عشرے قبل اسکول میں اسمارٹ لائٹس سسٹم پیسے اور توانائی بچانے کے لیے نصب کروایا گیا تھا اور اس وقت کسی کے وہم و گمان بھی نہ تھا کہ وسیع و عریض اسکول میں نصب 7 ہزار لائٹس اس طرح سافٹ ویئر کی ناکامی سے بچت کے بجائے ٹیکس دہندگان کی رقم کی بربادی کا سبب بنیں گی۔اب انتظامیہ کو کوئی راہ سجائی نہیں دے رہی کہ وہ کس طرح ان بتیوں کو آف کرے، جس کمپنی نے یہ کام کیا تھا اس کی انتظامیہ کمپنی کی متعدد بار فروخت کے باعث کئی بار تبدیل ہوچکی ہے۔ اسکول انتظامیہ کا کمپنی سے رابطہ ہے لیکن کمپنی کی موجودہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کی نصب شدہ سافٹ تک رسائی نہیں اور اس کا حل صرف ہارڈ ویئر کی تبدیلی ہے۔ جس کےلیے درکار سامان و آلات کی درآمد چین میں کورونا وائرس کی خراب صورتحال کے باعث تاخیر کا شکار ہے۔ لائٹ کی درستگی کا یہ کام جو کہ 2022 کے اوائل میں کیا جانا تھا، اب اگلے ماہ تک ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔#US #America #School #Lights #Electricity #Solar #SoftwareFailure #MassachusettsHighSchool

You might also like