Leadership Dilemmaنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کے موضوع پر چھٹی (6)کانفرنس منعقد ہوئیچین کے بڑے شہر اپنے ہی وزن سے دب رھے ہیںTransformation of Political Conflictوفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز میں خلل

پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز میں خلل آیا ہے، جس کی وجہ سے صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یہ تینوں سروسز فیس بک کی ملکیت ہیں اور ویب یا سمارٹ فونز پر ان ایپلیکیشنز تک رسائی حاصل نہیں ہو رہی۔

ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر نے، جو ایسی بندشوں کا سراغ لگاتی ہے، واٹس ایپ کے لیے تقریباً 80 ہزار اور فیس بک کے لیے 50 ہزار سے زیادہ رپورٹس کو لاگ کیا ہے۔

ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے اعدادوشمار کے مطابق یہ بندش پوری دنیا میں فیس بک سروسز کے صارفین کو متاثر کر رہی ہے۔

فیس بک نے کہا ہے کہ ’ہم اس بارے میں آگاہ ہیں کہ کچھ لوگوں کو ہماری ایپس تک رسائی میں مسئلے کا سامنا کرنا پڑ رہا۔ ہم جلد از جلد چیزوں کو معمول پر لانے کے لیے کام کر رہے ہیں اور اس تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں۔‘

تاہم فیس بک نے اس مسئلے کی کوئی وجہ بیان نہیں کی۔

آن لائن نیٹ ورک کے ماہرین نے خیال ظاہر کیا ہے کہ اس خلل کی وجہ فیس بک سائٹس کے ڈی این ایس ( DNS) میں خرابی ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ اس سال کے شروع میں ڈی این ایس ( DNS) کے ساتھ ہونے والے مسائل کی وجہ سے کئی بڑی سائٹس بڑے پیمانے پر متاثر ہوئی تھیں۔

You might also like