Leadership Dilemmaنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کے موضوع پر چھٹی (6)کانفرنس منعقد ہوئیچین کے بڑے شہر اپنے ہی وزن سے دب رھے ہیںTransformation of Political Conflictوفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیں

کراچی ٹیسٹ: پاکستان نے پہلے روز 5 وکٹ کے نقصان پر317 رنز بنالیے

کراچی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ وکٹوں کے نقصان پر 317 بنا لیے ہیں۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ سلامی بیٹسمین مجموعی سکور48 رنز پر آئوٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے۔عبداللہ شفیق 7، امام الحق 24 اور شان مسعود 3 رنز بناکر آئوٹ ہوئے جس کے بعد بابراعظم اور سعود شکیل کے درمیان چوتھی وکٹ کی شراکت میں 64 رنز بنے تاہم کھانے کے وقفے سے چار منٹ قبل جب اسکور 110 رنز پر پہنچا تو سعود شکیل بھی 34 گیندوں پر 2 چوکوں کی مدد سے 22 رنز بناکر آئوٹ ہو گئے۔اس موقع پر سابق کپتان سرفراز احمد بابراعظم کا ساتھ دینے کے لیے کریز پر آئے۔دونوں نے مل کر 196 رنز کی شراکت قائم کرکے پاکستان کی پوزیشن ایک مرتبہ پھر مستحکم کردی۔سابق کپتان نے نیوزی لینڈ کے خلاف نصف سنچری مکمل کرلی، انہوں نے 84 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے نصف سنچری بنائی۔ یہ ان کے کیریئر کی 19ویں نصف سنچری تھی۔بابر اعظم نے 161 گیندوں پر 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے کیریئر کے 9 ویں سنچری بنائی ہے۔سرفراز احمد دن کے اختتام سے قبل 86 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر اعجاز پٹیل کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔کراچی ٹیسٹ کے پہلے دن 90 اوورز مکمل ہوئے۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور آغا سلمان اگلے روز بیٹنگ کا آغاز کریں گے۔نیوزی لینڈ کے بائولر مائیکل بریس ویل نے 2 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ کپتان ٹم سائوتھی اور اعجازپٹیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ہے۔

You might also like