وفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاری

گورنر پنجاب نے اسپیکر کی کل کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دے دیا

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی رولنگ مسترد کر دی۔گورنر پنجاب نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ پر کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی رولنگ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے جبکہ آئین کا دفاع اور پاسداری بھی اسپیکر کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ آج صبح ملی جبکہ آئین کے تحت اسپیکر غیر جانبداری سے ذمہ داریاں سرانجام دینے کا پابند ہے۔بلیغ الرحمان نے کہا کہ اسپیکر آئینی ذمہ داری کی ادائیگی میں ذاتی منشا اور پسند کو ملحوظ خاطر نہ رکھیں۔ گورنر پنجاب نے آئین کے آرٹیکل 130 کی شق 7 کے تحت حکم نامہ جاری کیا۔گورنر پنجاب نے اسپیکر کی رولنگ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی کا رواں اجلاس آپ نے بلایا تھا اور پنجاب اسمبلی کا رواں اجلاس اسپیکر ہی ملتوی کر سکتا ہے۔ اگر 21 دسمبر سہ پہر 4 بجے سے پہلے آپ اجلاس ملتوی کرتے تو 4 بجے نیا اجلاس بلانا پڑتا۔انہوں نے کہا کہ متبادل کے طور پر مقررہ تاریخ اور وقت پر جاری 41ویں اجلاس میں ہی نشست بلا لی جاتی۔ وزیر اعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے اسمبلی کا ایک اور سیشن بھی بلایا جا سکتا تھا۔ آپ نے اجلاس ملتوی نہ کر کے آئین کے آرٹیکل 130 کی شق 7 کو غیر ضروری بنا دیا۔

You might also like