وفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاری

مارگلہ ہلز میں 9 تیندوؤں کی نشاندہی

وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ مارگلہ ہلز کا ٹریل 6 بند کر کے لیپرڈ پریزرویشن پارک بنایا ہے، اس زون میں کیمرہ ٹریپس کی مدد سے 9 تیندوؤں کی نشاندہی کی گئی ہے۔وفاقی وزیرِ ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے مارگلہ نیشنل پارک میں قائم لیپرڈ پریزرویشن زون کا دورہ کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا کہ تیندوؤں کے تحفظ اور لوگوں کی حفاظت کے لیے صرف گائیڈڈ ٹورز کی اجازت ہے۔انہوں نے کہا کہ مارگلہ ہلز نیشنل پارک ملک کا قیمتی اثاثہ ہے، اس نیشنل پارک کا شمار محفوظ علاقوں میں ہوتا ہے۔شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ مارگلہ ہلز نیشنل پارک جانوروں، پرندوں اور دیگر جنگلی حیات کا قدرتی مسکن ہے، یہ پاکستان کے لیے مثبت خبر اور بڑی کامیابی ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہم نے نیشنل پارکس میں 12 فیصد اضافہ کیا ہے، ہمیں قدرتی جنگلی حیات کو ان کے مسکن واپس دینے ہوں گے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنگلی حیات، قدرتی ماحولیات اور نیشنل پارک کی بحالی ہم سب کی ذمے داری ہے۔

You might also like