وفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاری

برسلز: بیلجیئم، مراکش فٹبال میچ کے بعد ہنگامے، ڈیڑھ درجن نوجوان گرفتار

ورلڈ کپ فٹبال میچ میں بیلجیئم کے خلاف مراکش کی کامیابی کے بعد یورپین دارالحکومت برسلز میں ہونے والے ہنگاموں کے دوران پولیس نے ڈیڑھ درجن کے قریب نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔سینٹرل زون پولیس کے ذرائع نے گرفتاریوں کی تصدیق کی اور بتایا کہ یہ فساد اس وقت شروع ہوا تھا، جب مراکش کی 2 گول سے کامیابی کے بعد مراکشی کمیونٹی کے نوجوانوں نے جشن منانے کے لیے برسلز کے سینٹرل علاقے کا رخ کیا۔کچھ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مراکش کے پرچموں کے ساتھ 100 کے قریب نوجوان پہلے ہی سے وہاں موجود تھے اور وہ مختلف جگہ پر میچ دیکھ رہے تھے۔میچ کے آگے بڑھنے کے ساتھ ہی ان نوجوانوں میں غصے اور جیت کی خوشی کے آثار برابر نظر آرہے تھے، غصہ انہیں ریفری کی جانب سے بیلجیئم کے خلاف گول کینسل کرنے پر تھا۔بعد میں اپنی خوشی کے اظہار کےلئے انہوں نے جو طریقہ اختیار کیا اس پر پولیس نے مزاحمت کی اور انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی۔جس کے جواب میں نوجوانوں نے پبلک پراپرٹیز کو نقصان پہنچانا شروع کردیا اور ای موبیلیٹی کےلیے جگہ جگہ کھڑی ہوئی ٹروٹی نیٹ کو آگ لگا دی۔اس صورتحال کے بعد شہر کی جانب جانے والی تمام ٹریفک انتہائی بری طرح متاثر ہوئی اور لوگ گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہے کیونکہ یہاں تعمیراتی کام جاری ہونے کی وجہ سے پہلے ہی راستے انتہائی تنگ ہیں اور صرف سنگل لائن ٹریفک چل رہی ہے۔

You might also like