وفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاری

ورون دھون کا ثانیہ مرزا کی محبت میں مبتلا ہونے کا انکشاف

بالی وڈ کے معروف اداکار ورون دھون نےانکشاف کیا ہے کہ وہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی محبت میں مبتلا تھے۔ورون دھون نے اپنے حالیہ انٹرویو میں ٹینس اسٹار کے ساتھ ایک شوٹ کے دوران پیش آنے والا دلچسپ واقعہ سنایا ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ میں مکل آنند کی ٹیم میڈ پروڈکشن کے ساتھ ایک اشتہار کے لیے کام کر رہا تھا اور ثانیہ مرزا بھی اس اشتہار کا حصّہ تھیں۔اداکار نے بتایا کہ اس اشتہار کے لیے ہمیں 300 جوتے لینے تھے تو میں لنکنگ روڈ پر گیا اور 300 جوتے کرائے پر لیے اور میں اس وقت ثانیہ مرزا کو بہت زیادہ پسند کرتا تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت ثانیہ مرزا نے مجھ سے ایک سیب مانگا اور مجھے ان کے لیے سیب مل بھی گیا۔ورون دھون نے بتایا کہ میں وہ سیب لے کر آیا اور ان کی والدہ کو دے رہا تھا، جیسے ہی میں نے کہا آنٹی یہ سیب لے لیں تو وہ سمجھیں کہ میرے ساتھ شاید کوئی ذہنی مسئلہ ہے، اس سے پہلے کہ میں آنٹی کی بات کا جواب دیتا ثانیہ مرزا خود وہاں پہنچ گئیں اور کہنے لگیں کہ یہ سیب لانے کو میں نے کہا تھا۔ورون دھون نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے جوتے اور سیب لانے کے لیے مجھے 5 ہزار روپے بھی دیے تھے۔

You might also like