وفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاری

چین مخلص دوست اور ترکیہ برادر ملک ہے، شہباز شریف

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ چینی ہمارے مخلص دوست ہیں، چین نے پاکستان میں بے پناہ سرمایہ کاری کی ہے، جبکہ دنیا جانتی ہے کہ پاکستان اور ترکیہ برادر ملک ہیں، ان کا دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے، ترکیہ ہمارا دوسرا گھر ہے، دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے، دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے ترکیہ کے ساتھ ہیں، ماضی میں کچھ ترک کمپنیوں کیلئے پاکستان میں مشکلات رہیں، اب ہر چیز شفاف طریقے سے ہوگی،دونوں ممالک کے تعلقات خراب کرنے والے عناسر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔استنبول میں ہفتہ کو پاکستان ترکیہ بزنس کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے وہوئے شہباز شریف نے کہا کہ بزنس کونسل میٹنگ سے دونوں ممالک کی تجارت کو فروغ ملے گا ۔ دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، دفاعی پیداوار سمیت مختلف شعبوں میں تعاون مضبوط کرنے پر پیش رفت ہوئی ہے۔ترکیہ سے متعلق اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ ترکیہ ہمارا دوسرا گھر ہے، ترکیہ اور پاکستان دونوں بھائی ہیں دونوں کے دل ساتھ دھڑکتے ہیں، پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے ترکیہ کی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستان اور ترکیہ برادرانہ تعلقات ہیں۔ترکیہ بھی پاکستان کی طرح دہشتگردی کا شکار رہا، دہشتگردی میں جاں بحق افراد کیلئے شدید دکھ اور افسوس ہے، دہشت گرد انسانیت کے درجے سے گرے ہوئے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر انہوں نے چند روز قبل استنبول میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں شہید افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔ دہشتگردی کو شکست دینے کیلئے ہر طبقے نے قربانیاں دی ہیں، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دیں، دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے ترکیہ کے ساتھ ہیں۔رواں سال آنے والے بدترین سیلاب اور تباہ کاریوں کا ذکر کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے35 ملین لوگ متاثر ہوئے ہیں، 1700افراد سیلاب سے جاں بحق ہوئے ہیں۔ پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے ترکیہ کی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔سابق حکومت کا ذکر کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ مجھے علم ہے کہ ماضی میں کچھ ترک کمپنیوں کیلئے پاکستان میں مشکلات رہیں، بیجنگ کی طرح ترکیہ سے بھی کچھ شکایات آئی ہیں، ترکیہ کے صدر نے بتایا کہ ترک کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہ رہی ہیں، انہوں نے بتایا کہ کمپنیوں کو ادائیگیاں نہیں ہوتیں۔ترک سرمایہ کاروں کو یقین دلاتے ہوئے وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ اب ہر چیز شفاف طریقے سے ہوگی، اب ہماری حکومت میں اس طرح کی صورت حال کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ دونوں ممالک کے تعلقات خراب کرنے والے عناسر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

You might also like