پاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئیبھارت میں پانی کی شدید قلّت؛ موسم گرما میں حالات مزید خراب ھونگےغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورغزہغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورامریکی کی ایران کے بیلسٹک میزائل، جوہری اور دفاعی پروگراموں کو سپورٹ کرنے والے پروکیورمنٹ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں عائد کر دی

لائیو شو میں عاصم اظہر کا اپنی منگیتر میرب سے محبت کا اظہار

لکس اسٹائل ایوارڈ شو میں معروف گلوکار عاصم اظہر نے اپنی منگیتر و اداکارہ میرب علی سے سب کے سامنے پیار کا اظہار کیا۔پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اہم سمجھی جانے والی لکس اسٹائل ایوارڈز 2022 کی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی جس میں نامور شوبز شخصیات اور مشہور و معروف افراد شریک ہوئے۔ایسے میں اپنی پرفارمنس کے دوران عاصم اظہر نے اپنی منگیتر سے منفرد انداز میں محبت کا اظہار کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عاصم اظہر اپنی پرفارمنس کے دوران میرب کے پاس آتے ہیں اور انہیں پھول دیتے ہیں جس کے بعد سب تالیاں بجاتے ہوئے خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔میرب علی اور عاصم اظہر نہ صرف بہت اچھے دوست ہیں بلکہ مختلف مقامات پر بھی دونوں کو ایک ساتھ متعدد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔یاد رہے کہ رواں برس مارچ کے مہینے میں گلوکار عاصم اظہر نے ابھرتی ہوئی اداکارہ وماڈل میرب علی سے منگنی کی تھی۔

You might also like