Leadership Dilemmaنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کے موضوع پر چھٹی (6)کانفرنس منعقد ہوئیچین کے بڑے شہر اپنے ہی وزن سے دب رھے ہیںTransformation of Political Conflictوفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیں

آئندہ کو ئی ہارس ٹر ئڈنگ کی جرات نہ کر سکے، قوم پرسوں میرے ساتھ نکلے: عمران

اسلام آباد+کمالیہ  (خبرنگار خصوصی‘ اپنے سٹاف رپورٹر سے ‘نامہ نگار) وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپیل کی ہے کہ 27 مارچ کو پوری قوم باہر نکلے تاکہ آئندہ کوئی بھی ہارس ٹریڈنگ کی جرات نہ کر سکے۔ قرآن پاک میں اللہ تعالی مسلمانوں کو کہتے ہیں کہ تم نے اچھائی کے ساتھ اور برائی کے خلاف کھڑے ہونا ہے۔ آج ڈاکوئوں کا ٹولہ عوامی نمائندوں کے ضمیر کی قیمتیں لگا کر انہیں کھلے عام خرید رہا ہے۔ جمعرات کو  وزیراعظم عمران خان کا قوم کے نام اہم پیغام سرکاری ٹی وی سے نشر کیا گیا۔ویڈیو پیغام 1 منٹ 29 سیکنڈ پر محیط تھا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کا قرآن میں امر بالمعروف و نہی عن المنکر کا حکم ہے۔ معاشرہ اسی طرح زندہ رہتا ہے۔ وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ 30 سال سے اس ملک کو ڈاکوئوں کا ٹولہ لوٹ رہا ہے۔ عوام کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ پوری قوم 27 مارچ کو برائی کے خلاف میرے ساتھ نکلے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک میں جو جمہوریت اور عوام کیخلاف جرم ہو رہا ہے، قوم اس کے خلاف ہے۔ صرف ایک پیغام دیں کہ ہم بدی کے ساتھ نہیں اس کے خلاف ہیں، تاکہ آگے سے کسی کی جرات نہیں ہونی چاہیے کہ اس طرح قوم کو نقصان پہنچائے۔ وزیراعظم نے قوم کو 27 مارچ کے جلسہ میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا سارے چور اکٹھے ہوگئے، عوام کے پیسے سے عوامی نمائندوں کی خریدوفروخت کی جارہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا انہیں بتائیں کہ چوری کے پیسوں سے جو تم عوامی نمائندوں کے ضمیر خرید رہے ہم قوم اس کے خلاف ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم آخری دم تک اس مافیا کا مقابلہ کریں گے، تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، اتحادی جماعتوں اور ارکان سے رابطوں کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے قانونی ٹیم نے بھی ملاقات کی۔ وزیراعظم کو سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس پر سماعت پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ اپوزیشن کی غلط فہمی ہے میں دباؤ میں آجاؤں گا، 27 مارچ کو عوام بتا دیں گے وہ کس کے ساتھ ہیں۔ دریں اثناء  وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی میزبانی میں او آئی سی کے کامیاب انعقاد پر قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، اجلاس میں کشمیر اور فلسطین کی منصفانہ تحریکوں کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے انسانی بحران اور اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے اقدامات پر اتفاق ہوا، او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں مسلمانوں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات پر بھی اتفاق ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم امہ کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے کے حوالے سے اقدامات امت کے اتحاد کا مظہر ہے، وزرائے خارجہ کونسل کے سربراہ کی حیثیت سے پاکستان عالمی سطح پر امت کی آواز کو دنیا تک پہنچائے گا۔ پاکستان اتحاد، انصاف اور ترقی کیلئے باہمی اشتراک کو فروغ دے گا۔ دریں اثناء وزیراعظم عمران خان کی زیر قیادت سیاسی کمیٹی نے 27 مارچ کے جلسے کی حکمت عملی تیار کر لی۔ ذرائع کے مطابق سینئر پارٹی رہنما اپنے حلقوں سے ریلیوں کی قیادت کریں گے۔ حماد اظہر لاہور‘ پرویز خٹک پشاور سے ریلی کی قیادت کریں گے۔ شیخ رشید اور عامر کیانی راولپنڈی سے ریلی کی قیادت کریں گے۔ فواد چودھری جہلم اور مراد سعید سوات سے ریلی لیکر پہنچیں گے۔ فرخ حبیب‘ فیصل آباد سے‘ علی زیدی سندھ سے ریلی کے ہمراہ پہنچیں گے۔ پارٹی کارکنوں کو جلسہ کا وقت 3بجے کا دیا جائے گا۔ پی ٹی آئی کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی بھی پہنچیں گے۔ وزیراعظم نے پارٹی کے تنظیمی عہدیداروں کو جلسے کی بھرپور تیاریوں کی ہدایت کر دی۔کمالیہ سے نامہ نگار کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کل 26مارچ کو کمالیہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ جلسے میں اہم اعلانات اور انکشافات متوقع ہیں۔ فیصل آباد ڈویژن اور ساہیول ڈویژن کے لوگوں کی بڑی تعداد بھی شرکت کرے گی۔ وزیر اعظم کے شاندار استقبال کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔ سکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس سلسلہ میں ایم این اے ریاض فتیانہ کی وزیراعظم سے بنی گالا میں خصوصی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعظم کمالیہ یونیورسٹی سمیت اہم ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے ساتھ ساتھ کمالیہ ہڑپہ پل کا افتتاح بھی کریں گے۔دریں اثناء وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت جمعرات کو سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں ارکان نے ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔ عمران خان نے کہا کہ ان شاء اللہ ہماری کوششیں کرپشن روکنے میں کامیاب ہوں گی آنے والی نسلوں کو کرپشن سے پاک معاشرہ دیں گے۔ انہوں نے سیاسی کمیٹی کو بتایا کہ اتحادی حکومت میں ہمارے ساتھ چلیں گے اپوزیشن کی نمبر گیم کم ہے ہم عدم اعتماد کی تحریک میں کامیاب ہوں گے صدارتی ریفرنس سے ہارس ٹریڈنگ ختم ہو جائے گی کرپشن قبول کر لی تو معاشرہ تباہ ہوگا۔

You might also like