اسلام آباد میں الیکٹرک بسیں چلنا شروع مصنوعی ذہانت دنیا کو مکمل تبدیل کرنے جا رہی ھےثمینہ بیگ، آرمی ہیلی کاپٹر سے ریسکیوپیرس میں اولمپکس اور سات رکنی پاکستانی دستہغلاف کعبہ کی تبدیلی Beautiful Pakistanیہ ہے ہمارا خوبصورت پاکستان ؛ھوشے سے خوشپنگ تک  ٹریکنگ ھالینڈ نے یورو 2024 میں ترکیہ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیابنگلہ دیش حکومت نے ملکی برآمدات میں اضافہ ظاہر کرنے کے لیے جعلی ڈیٹا تیار کیاجرمنی سے غیر قانونی رہائش پزیر افغان باشندوں کا انخلاء شروعبشپ آزاد کی پاکستانی فوج کے میجر جنرل جولین کو مبارکباداسلام آباد کلب میں دوسری بیوی کو داخلے کی اجازت؟ ڈاکٹر عارف علوی ، نے پریکٹس شروع کر دیبالی ووڈ سینما مشکلات کا شکارٹرمپ کی نائیجل فاریج کو مبارکباد، سٹریمر، نئے وزیر اعظم کو نہیںسی پیک کا ریلوے لائن ML-1 کا منصوبہ ایک دفعہ پھر تعطل کا شکاربھارت میں تھکا دینے والی شادی اصلاح پسند امیدوار مسعود پزشکیان ایران کے نئے صدر منتخب پرتگال یورو فٹبال 2024 سے باہرویسٹ انڈیز، انگلینڈ، بنگلہ دیش پاکستان میں 2024-25میں ٹیسٹ سیریز کھیلیں گی

مصنوعی ذہانت سے موسمیاتی تبدیلیوں سے مقابلہ کرنا آسان ہو جائے گا: بل گیٹس 

  بل گیٹس نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اے آئی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ہمیں مختلفسائنسی موضوعات کے ماڈل تیار کرنے میں مدد ملے گی، میٹریلز کو سمجھنا بھی آسان ہو جائے گا۔

بل گیٹس کا کہنا تھا کہ ہر شعبے میں اے آئی کو شامل کرنے سے تنوع کا عمل تیز ہوگا، اب چاہے وہ ادویاتکا شعبہ ہو یا تعلیم کا، اے آئی کی بدولت ہمارے لئے پیچیدہ کام کرنا بہت آسان ہو جائے گا۔

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی نے کہا کہ جب بھی آپ کے پاس ایک نئی ٹیکنالوجی ہوتی ہے تو زیادہ تر اسےاساتذہ، ڈاکٹروں اور سائنسدانوں کی جانب سے استعمال کیا جاتا ہے تاکہ اسے زیادہ مؤثر بنایا جاسکے، مگر اےآئی ٹیکنالوجی کو لوگ سائبر حملوں یا سیاسی مداخلت کیلئے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ اچھے افراد اس شعبے میں آگے آئیں اور منفی انداز سے اسکے استعمال کی روک تھام کریں۔