پیرس میں اولمپکس اور سات رکنی پاکستانی دستہ

رواں مہینے جولائی کی 26 تاریخ سے پیرس میں شروع ہونے والے کھیلوں کے سب سے بڑے عالمی مقابلے میں پاکستان کا سات رکنی دستہ شرکت کرے گا

اولمپکس مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی ارشد ندیم (جیولن تھرو )، کشمالہ طلعت ( نشانہ باز)، گلفام جوزف ( نشانہ باز)، غلام مصطفیٰ بشیر( نشانہ باز)، جہاں آرا نبی ( تیراک)، محمد احمد درانی ( تیراک)اور فائقہ ریاض( سپرنٹر)کریں گے۔

پاکستان نے آخری مرتبہ اولمپکس میں کوئی بھی تمغہ بارسلونا میں 1992 میں جیتا تھا۔ اس برس ہاکی ٹیمتیسرے نمبر پر رہی تھی اور کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی۔ انفرادی مقابلوں میں آخری مرتبہپاکستان نے کوئی بھی تمغہ 1988 میں جیتا تھا اور یہ میڈل جیتنے والے باکسر حسین شاہ تھے۔