ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سیمی فائنل ۲۷ جون ، جمعرات کو کھیلے جائیں گےجولین اسانج، ویکی لیکس کے بانی بارہ سال بعد جیل سے رھاعالمی سیاست کا مرکزی نقطہمودی کی فاسشٹ طرز حکومت کے خلاف جنگ کریں گے؛ راھول گاندھیسپین میں سمندر کی لہروں کی وجہ سے چٹان پر پھنسے ایک اطالوی سیاح کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے ریسکیو کیا گیاروس کا Black Sea کے اپنے علاقے کو نو فلائی زون ڈیکلئر کرنے کا عندیہٹی 20 ورلڈ کپ سپر 8 مرحلے میں بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دی دیافغانستان کی جانب سے بڑھنے والی دہشت گردی نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے : روسی وزیر خارجہجاپان نے بھارتی کمپنی کو یوکرین کے خلاف روس کی مدد کرنے پر پابندی لگا دی: جاپانی وزارت خارجہاس سال حج کے دوران ۱۳۰۰ حجاج گرمی کی شدّت سے جاں بحق ہوئےروس میں چرچ پر دھشت گرد حملہ 9 افراد جاں بحق : غیر ملکی میڈیاانگلینڈ ٹی 20 کے سیمی فائنل میں، جوز بٹلر کے ایک اوور میں پانچ چھکےٹام کروز کی بیٹی سوری کروز کی سکول گریجویشن، ٹام کروز کو نہیں بلایاNoise is the new normراولپنڈی میں ڈینگیجولائی میں شدید بارشوں کی پیشین گوئیT20 بڑا اپ سیٹ: افغانستان نےآسٹریلیا کو ہرا دیاآسٹریلوی باؤلر پیٹ کیمن کی مسلسل دوسری ہیٹ ٹرکحکومت سولر پینل پالیسی پر تذبذب کا شکاربھارت میں اناج پیدا کرنے والے علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں

Regressive Mindset


ہر وہ میدان جہاں سائنس، ڈیٹا، ربط، پیشہ وارانہ مہارت ،تحقیق، انتظامی صلاحیتیں درکار ہوں وہاں ہم جوگاڑ لگاتے ہیں جو کہ زمانے کی ضرورتوں سے مطابقت نہیں رکھتی- نتیجے تو ہم دیکھ ہی رہے ہیں – ہر کھیل اب ایک کاروبار ہے، بیوپار ہے- انتہائی بہترین مائنڈ سیٹ اور تکنیک کے حامل کھلاڑیوں کو مقابلوں کے لئے چنا جاتا ہے اور پھر سائنسی بنیادوں پر ان کی مہارت اور سوچ کو نکھار کر میدان میں اتارا جاتا ہے- مختلف کھیلوں کے صف اوّل کے کھلاڑی رونالڈو، فائیک بلڈیا، میسی، روھیت شرما، ورات کوھلی, سٹیو سمتھ، الکاراز، راجر فیڈرئر، نادال، لی بورن جم، مائیکل جورڈن، یہ سب جادوئی کھلاڑی اسی تربیت کا شاخسانہ ہے-
کرکٹ، اسکواش ، ھاکی اور کشتی 70,80 90 کی دھائی میں پاکستان کے مقبول کھیل تھے اور تینوں میں پاکستان عروج پر تھا- جاپان کے ایک مشہور ریسلر انتونیو انوکی کی پاکستان کے اکیّ پہلوان اور جھارا پہلوان کے درمیان کشتیاں بہت مشہور ہوئی – اکیّ پہلوان کو انوکی نے چند منٹوں میں ہی پچھاڑ دیا- گاما اور امام بخش پہلوان کا خاندان برصغیر میں کشتی کا بہت بڑا نام تھا- برصغیر کے نامور پہلوان گھرانے نے انوکی سے بدلا لینے کے لئے جھارا پہلوان کو تیار کیا- جھارا ( مرحوم) کو تیار کرنے کے لئے داؤ پیچ کے علاوہ سینکڑوں من گوشت ، دیسی گھی ، بادام استعمال کئے گئے- اختر حسین شیخ اپنی کتاب ’داستان شہ زوراں‘ میں لکھتے ہیں کہ
جھارا کو رات دو بجے اٹھا دیا جاتا۔ وہ دو کلو گوشت، تین کلو گوشت کی یخنی، دو کلو دودھ اور پھلوں کا جوس نوش کرتا۔ پھر دو کلو بادام کی سردائی، ڈنٹر پیلنے کے دوران چاندی کے ورق، سچے موتی اور چھوٹی الائچی کا مرکب آدھا کلو مکھن- گوشت، بادام، مکھن اور فروٹ کو ملا کر یہ کوئی دس کلو پروٹین بنتی ہے- اس میں سٹارٹر شامل نہیں –
یہ اکیسویں صدی کی تیسری دھائی ہے جہاں ہر چیز آرٹیفیشل انٹیلیجنس، اور ڈیٹا استعمال کر کے کی جاتی ہے- جیت کے لئے سب سے پہلی ضرورت "جیتنے کی امنگ ہے "-
پاکستان کی کرکٹ ٹیم جس شکست خوردہ سوچ کے ساتھ میدان میں اترتی ہے، یہ مائنڈ سیٹ سال ہا سال کی ھڈ حرامی اور کرکٹ کے کھیل میں سیاست کی مدازخلت ہے- یہ مائنڈ سیٹ ایک دھائی سے چلتا آ رھا ہے- یہ دو تین مہینے اور اکیلے بندے کا کام نہیں-اس کی ابتداء سری لنکن ٹیم پر لاھور میں دھشت گرد حملہ اور بھارت کا پاکستان میں ایک دھائی سے بھی زائد عرصے تک آئی سی سی پر غلبہ اور غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان آ کر کرکٹ نہ کھیلنے کی ترغیب دینا بھی ہے -پی سی بی کرکٹ کا کم اور کلاس روم کا بورڈ زیادہ لگتا ہے- جب دل کرتا ہے، ڈسٹر پھیر کو صاف کر دیتے ہیں- پی سی بی ملک کا واحد ادارہ ہے جو امیر بھی ہے اور ذرخیز بھی -یہ کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ اپنابھی بہت خیال رکھتا ہے- ملک میں کرکٹ کی ترویج ان کی ترجیح نہیں اس لئے کرکٹ تالاب کے پانی کی مانند گدلا گئی ہے-یہ ادارہ بے شمار کماتا ہے اور سارے کا سارا اپنے اوپر خرچ کرتا ہے- ٹیم کی سلیکشن کے لئے طوطا فال نکالتا ہے-
چھوٹی چھوٹی ٹیموں سے میچ ہارنے کی ہماری عادت پرانی ہے، یہ کوئی انہونی نہیں- ہم بنگلہ دیش، افغانستان سے ہار چکے ہیں –
کہیں تو سائنسی بنیادوں پر کام کر لو بھائی- ڈھنک ٹپاؤ والے زمانے گزر گئے – زمانے کی تیز رفتار مقابلے کی دوڑ کو صرف مروجہ طریقوں اور سائنسی بنیادوں پر ہی نمٹ سکتے ہیں- سوچ کو بدلو، کپتان کو نہیں-
۰-۰-۰-۰-۰-۰-
atiquesheikh2000@gmail.com