مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ کیوں لگتی ہے؟


ایک معتبر صحافی نے اپنے وی لاگ میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگنے والی آگ کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ حکومتی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اوپر واقع مرگلہ کے گاؤں کے مقامی لوگ یہ آگ خود لگاتے ہیں تاکہ سی ڈی اے ان کو تین چار ماہ کے لئے بھرتی کئے جانے والے عارضی ملازمین میں شامل کر لے- سی ڈی اے ہر سال سختی گرمی کے موسم میں تین ، چار سو مقامی لوگوں کو آگ بجھانے کے لئے بھرتی کرتا ہے جبکہ بڑی تعداد اس موقع پر مزدوری سے محروم رہ جاتی ہے – قدرتی وجوھات جیسے سخت گرمی بھی آگ لگنے کی وجہ میں شامل ہے یا انسانی غلطی کا بھی عمل دخل ہے- دو سال قبل ایک یو ٹیوبر نوشین سعید کو خود آگ لگا کر ویڈیو بنانے کے جرم میں گرفتار بھی کیا گیا تھا لیکن بعد ازاں انہیں رہا کر دیا گیا- کمزور قوانین کا آگ بھڑکنے میں کافی عمل دخل ہے