سینٹکام کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا کا جی ایچ کیو کا دورہ، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، باھمی دلچسپی کے امور بالخصوص علاقائی سلامتی کے معاملات میں تعاون پر تبادلہ خیال

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جس کے دوران باھمی دلچسپی کے امور بالخصوص علاقائی سلامتی کے امور میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں جانب سے مشترکہ تربیت کے امور بالخصوص سینٹکام اور پاک فوج کے درمیان تربیتی روابط کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا، امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اور خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کی مسلسل کوششوں کا اعتراف اور تعریف کی،،