وفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاری

الیکشن کا ایجنڈا کیا ھے؟

۲۰۰۸ کے الیکشن میں دھشت گردی پر قابو پانا اور
۲۰۱۳ کے الیکشن میں بجلی بحران پر قابو پانا سب سے بڑا ایجنڈا تھا
۲۰۱۸ کے الیکشن میں کرپشن ایجنڈا تھا – ۲۰۲۴ کے الیکشن میں معیشیت شدید ترین بحران ہے لیکن فی الحال یہ مقبول عام ایجنڈا نہیں بن پایا-
معیشیت کے بعد اگر کوئی اہم مسئلہ ھے تو وہ پولارائزیشن ھے- معاشرہ تقسیم ہے- گو کہ یہ ایک عالمی مسئلہ ھے لیکن ہمارے ھاں کچھ زیادہ نظر آ رھا ھے-
بلوچستان میں دشمنوں نے دھشت گردوں وسیع جال پھیلا رکھا ھے اور دھشت گردی کے تانے بانے افغانستان سے جا ملتے ہیں – ٹی ٹی پی کے خلاف کاروائی کے لئے افغان عبوری حکومت ہچکچاھٹ کا شکار نظر آ رھی ہے-
نگران حکومت نے معاشی استحکام کے لئے آئی ایم ایف اور سعودی عرب کے ساتھ اچھے معاملات طے کئے ہیں – بجلی چوری اور اسمگلنگ کے خلاف اقدامات کے بھی اچھے نتائج سامنے آئے ہیں –
موجودہ دور بہت پیچیدہ مسائل کو اپنے اندر سموئے ھوئے ہے- ہر مسئلہ آگے کسی دوسرے مسئلے سے جڑا ہوا ہے- اب چیزیں کھلے میدانوں سے نکل کر بھول بھلیوں کی طرف نکل گئی ہیں- جس طرح مسائل الجھے ہوئے ہیں، ان کے حل بھی اچھوتی سوچ میں ہیں-
پیچیدہ مسائل کے حل کے لئے نئی سوچ، مربوط نظام اور مضبوط قیادت چاھیے- معاشرے میں نئے بہاؤ اور وسائل پیدا کرنے کرنے کی ضرورت ھے- ھنر مند افراد چاھیئں-
دو چیزیں اکٹھی نہیں ہو سکتیں؛ قانون کی پاسداری بھی نہ ھو اور ملک سیدھا ھو جائے- ٹیکس بھی نہیں دیں اور معیشیت مضبوط ہو جائے- فلاں کے گرد شکنجہ تنگ کر دو لیکن مجھے مکمل آزادی دے دو- بابر اعظم کو نکلوا دیا اور شاھین آفریدی کی سپورٹ چاھیے-
تجزیہ نگاروں کو بھی نئے انداز سے تجزیے کرنے ہونگے- کیونکہ طاقت کامنبع اب ایک جگہ نہیں، تقسیم ھو چکا ھے، لہذا ان مراکز کو قریب لانے کا طریقہ کار وضح کرنا ھو گا-
بلاجواز تنقید مسائل کو حل نہیں بلکہ پیچیدہ کرتی ھے-
الیکشن ایک اھم مرحلہ ھے- منتخب ھونے والی قیادت نے اگر یکسو اور یکجا ھو کر معاملات چلائے تو حالات بہتر ھونے کی قوی امید ھے- ایک بات بالکل واضح ہے کہ طاقت مرکوز نہیں ھو پائے گی اور اس کی وجوھات بہت واضح ہیں – پچھلے چند سالوں میں عالمی اور قومی سطح پر جو تبدیلیاں رونما ھوئی ہیں، طاقت کامنبع ان کی وجہ سے تقسیم ھو گیا ھے

You might also like