انگلینڈ کی ٹیم ورلڈ کپ کی دوڑ سے باھر، آسٹریلیا سے شکست

احمد آباد ، نومبر ۴؛ آسٹریلیا نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 33 رنز سے ہرا کر سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا۔

احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جیت کےلیے 287 رنز کا ہدف دیا، جس کے تعاقب میں وہ 49ویں اوور میں 253 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔