پاکستان اور چین کی بحری افواج مشترکہ مشقوں کے لئے تیار؛ چین

پاک بحریہ اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی نیوی کی حربی مشق سی گارڈئینز آئندہ ماہ شمالی بحیرہ عرب میں منعقد ہو گی- چینی وزارت دفاع نے کہا ھے کہ
اس بار سی گارڈئینز کا محور بحری خطرات سے نمٹنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی پر ہو گا،
دونوں ملک اپنی اسٹرٹیجک شراکت داری اور روایتی دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دے رہے ہیں
پاکستان اور چین کے درمیان حربی تربیت کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے-
سی گارڈئِنش مشقوں کا آغاز 2020 میں ہوا تھا
پہلی سی گارڈئِنز مشق بحیرہ عرب جبکہ دوسری جولائی 2022 میں شنگھائی کے قریب منعقد کی گئی
پاکستان اور چین کی فضائی افواج نے بھی حال ہی میں شاہین 10 جنگی مشقیں منعقد کیں
چین میں ہونے والی مشقوں میں پی ایل اے ائِر فورس کے جے 16 اور پاک فضائیہ کے جے 10سی اور جے ایف 17 طیار شامل تھے