وفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاری

اسلام آباد، پرتشدد کارروائیوں سے کروڑوں کا نقصان، 26 مقدمات درج، 564 افراد زیر حراست

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں، توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی سے 25 کروڑ روپے کی سرکاری املاک کو نقصان پہنچا ہے۔یہ بات آئی جی اسلام آباد کو اسلام آباد میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں، توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی کی بابت پیش کی جانے والے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں کہی گئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مظاہرین نے ہنگامہ آرائی ، جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کر کے 12 گاڑیاں اور 34 موٹر سائیکلیں نذر آتش کیں، ترنول، سنگنای اور رمنا تھانوں پر حملے کیے۔آئی جی اسلام آباد کو پیش کی جانے والی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہونے والی ہنگامہ آرائی اور پرتشدد مظاہروں سے پولیس کے 71 اور ایف سی کے 11 اہلکا ر زخمی ہوئے ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے اپنے سربراہ کو پیش کردہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ احتجاج اورتوڑ پھوڑ پر شر پسند عناصر کے خلاف 26 مقدمات درج کیے گئے ہیں اور پر تشدد کارروائیوں میں ملوث 564 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

Islamabad

PTIProtesters

PTI

You might also like