وفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاری

نسیم شاہ کا والدہ کے انتقال کے بعد ایک سال تک دوائیاں کھانے کا انکشاف

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ والدہ کے انتقال کے بعد ذہنی تناؤ کا شکار رہا اور سال بھر دوائیاں کھاتا رہا۔فاسٹ بولر نسیم شاہ نے نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ ’میں آج بھی والدہ کی یاد پر بات نہیں کرپاتا، ان کے انتقال کے باوجود آج بھی تنہائی میں ان سے باتیں کرتا ہوں۔‘نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ میں والدہ کے انتقال کے بعد ایک سال تک ذہنی تناؤ کی گولیاں کھاتا رہا. اس وقت میں ذہنی طور پر اتنا کمزور ہوگیا تھا کہ گھڑی ہاتھ میں پہنی ہوتی تھی اور میں ڈھونڈتا رہتا تھا۔انہوں نے کہا کہ ’والدہ کے بہت قریب تھا وہ واحد تھیں جن سے میں اپنی زندگی کی ہر بات شیئر کرسکتا تھا۔‘نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ ’والدہ کے انتقال کے بعد جذباتی ہوکر ایسی باتیں کرنے لگا تھا کہ میرے کوچز اور منیجر بھی سمجھاتے تھے کہ ایسی باتوں سے اللہ ناراض ہوجاتے ہیں۔‘فاسٹ بولر نے جذباتی ہوتے ہوئے بتایا کہ ’مجھ سے آج بھی والدہ کی یاد کے باعث گاؤں نہیں جایا جاتا. میں وہاں جاؤں تو دروازے دیکھ کر والدہ کا عید ملنا ان کا آنا جانا پھر سے یاد آنے لگتا ہے مجھے ذہنی تناؤ ہونے لگتا ہے. لیکن میں انھیں تصور میں لاکر ان سے باتیں کرتا ہوں

You might also like