وفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاری

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور خواجہ طارق کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور وکیل خواجہ طارق رحیم کی ایک اور مبینہ آڈیو منظرِ عام پر آ گئی۔

مبینہ آڈیو میں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ’خواجہ ایک بات کہنا چاہتا ہوں، ایک ججمنٹ ضرور دیکھ لینا، 7 ممبر ججمنٹ ہے‘۔

اس پر خواجہ طارق رحیم نے کہا کہ ’کتنی جی؟‘

مبینہ آڈیو میں ثاقب نثار نے کہا کہ ’جی یہ سوموٹو ہے، نمبر 4 آف 2010، سر یہ 7 ممبر ججمنٹ 2012ء میں سپریم کورٹ پیج نمبر 553 پر رپورٹڈ ہے۔

اس پر خواجہ طارق رحیم نے کہا کہ ’میں دیکھ لوں گا‘۔

سابق چیف جسٹس نے مبینہ آڈیو میں کہا کہ’آپ کا جو بھی وکیل ہے اسے کہیں ذرا یہ دیکھ لے،اس میں ہے کہ کہ بھئی اگر،  ثاقب نثار: چلو خیر جب آپ وہ پڑھو گے تو خود پتا لگ جائے گا‘۔

خواجہ طارق رحیم نے کہا کہ ’میں پڑھ لوں گا، میں نے وہ 7 ممبر بینچ والی ججمنٹ بھی دیکھ لی ہے، اس میں انہوں نے کہا ہے کہ جب تک ایکٹ نہیں بنتا، اسے اگر آپ غور سے پڑھیں تو کلاز تھری میں ہے، اس میں انہوں نے رستہ بھی دیا ہوا ہے‘۔

بعدازاں ثاقب نثار نے کہا کہ ’جی سر میں نے دیکھا ہے، وہی تو ہمارے پاس وے آؤٹ ہے‘۔

اس پر مبینہ آڈیو میں خواجہ طارق رحیم کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’وہ وے آؤٹ ہے‘۔

مبینہ آڈیو میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ ’وہی تو وے آؤٹ ہے ورنہ تو کیس ہی نہیں بنتا‘۔

خواجہ طارق رحیم کا کہنا ہے کہ ’ہاں جی بالکل ٹھیک ہے میں یہ بھی دیکھ لوں گا‘۔

مبینہ آڈیو میں سابق چیف جسٹس نے کہا کہ ’اور دوسرا خواجہ صاحب اگر آپ کا کوئی بندہ تیار ہو تو منیر احمد خان والا بھی استعمال کر لو، توہینِ عدالت کا بالکل کلیئر کیس ہے‘۔

مبینہ آڈیو میں خواجہ طارق رحیم نے کہا کہ ’وہ بھی ہو رہا ہے‘۔

ثاقب نثار کا مبینہ آڈیو میں کہنا ہے کہ ’کل جو کچھ ہوا آزاد جموں و کشمیر میں اس کے بعد تو کوئی ۔۔۔۔‘

خواجہ طارق رحیم نے کہا کہ ’ہم صرف 3 ممبر بینچ کے حکم کا انتظار کر رہے ہیں، اس میں مزید گھنٹہ آدھا گھنٹہ لگ سکتا ہے، اس کے بعد ہم توہینِ عدالت کیس فائل کر رہے ہیں‘۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ’چلو ٹھیک ہے، شکریہ سر شکریہ‘

https://twitter.com/hashtag/Pakistan

https://twitter.com/hashtag/SaqibNisar

https://twitter.com/hashtag/AudioLeak

You might also like