Leadership Dilemmaنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کے موضوع پر چھٹی (6)کانفرنس منعقد ہوئیچین کے بڑے شہر اپنے ہی وزن سے دب رھے ہیںTransformation of Political Conflictوفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیں

نوجوان نسل کی بہبود وزیراعظم عمران خان کی توجہ کا مرکز ہے، فرخ حبیب

وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نوجوان نسل کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے نوجوان نسل کی بہبود وزیراعظم عمران خان کی توجہ کا مرکز ہے ۔فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کامیاب پروگرام کے لیے 100 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں نوجوانوں کو مختلف ہنر سکھائے جا رہے ہیں۔ایک لاکھ نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کی اعلیٰ تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔موجودہ حکومت نے آئی ٹی پر خاص توجہ دی ہے۔پاکستان کی آئی ٹی برآمدات کو بڑے پیمانے پر لے کر جائیں گے احساس پروگرام کے تحت ہر سال 50ہزار سکالر شپ دی جارہی ہے۔25ہزار سرٹیفائیٹیڈ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملے ہیں۔وزیراعظم کے ویژن کے تحت نوجوانوں پر سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔وزیراعظم کے ویژن کے تحت انسانی وسائل کے فروغ کے لیے سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔وہ وقت دور نہیں جب پاکستان دنیا کے بڑے ممالک کا ٹیکنالوجی میں مقابلہ کرے گا ہمارے نوجوان اعلیٰ صلاحیتوں کے مالک ہیں اوروہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک کوآگے بڑھانے میں اپنا کردار اداکریں گے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے نوجوانوں کے لیے 100ارب روپے  کے فنڈسے کامیاب نوجوان پروگرام کا افتتاح کر دیا ہے۔30 ارب روپے کے قرض آسان شرائط پر نوجوانوں کو دیئے جا چکے ہیں.

You might also like